انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی سہاگ رات کی تصاویر لیک ہو گئیں ۔۔ دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی ، آپ بھی کہیں گے کہ اسے کہتے ہیں اصلی سہاگ رات

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ روز شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے۔ ان کی شادی کی تقریب اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور ہر جانب سے مبارکباد کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دونوں کی شادی جس جگہ پر ہوئی وہاں کیا کچھ میسر ہے اور صرف ایک رات کا کرایہ کتنا ہے؟ یہ تمام تفصیلات منظرعام پر آ گئی ہیں جنہیں جان کر یقینا آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے۔ دونوں کی شادی بورگو فینو کیے ٹو نامی ”ویلا“ میں ہوئی جو تسکنی میں واقع ہے۔

یہ کئی سو سال پرانا ’ویلا‘ ہے اور ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ تقریباً 800 سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا۔ اس سیرگاہ کے گردونواح میں کئی پرسکون وادیاں موجود ہیں اور سیاحوں کی توجہ کا مرکزی بننے والی دیگر کئی چیزیں بھی موجود ہیں۔ بورگو فینوکیے ٹو کے قریب واقع سی اینا اور فلورنس سیاحوں کی سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ہیں اور بورگو ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر کسی کی رسائی ممکن نہیں۔

یہ بہت ہی خوبصورت جگہ ہے جہاں آنے والوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ قرون وسطیٰ کے اٹلی میں موجود ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہاں ایک وقت میں صرف 44 لوگوں کو ہی آنے کی اجازت ہوتی ہے جس کے باعث ناصرف سہولیات بہترین طریقے سے فراہم ہوتی ہیں بلکہ مکمل پرائیویسی بھی ملتی ہے۔

دسمبر 2017ءتک بورگو فینو کیے ٹو دنیا کی دوسری مہنگی ترین سیرگاہ ہے جبکہ انڈیا ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہاں صرف ایک رات گزارنے کا کرایہ 6 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے سے 14 لاکھ بھارتی روپے تک ہے

اور اس کا مطلب ہے کہ اگر یہاں ایک ہفتہ گزارا جائے تو یہ خرچ ایک کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر جائے گا۔ یہاں انتہائی لذیذ اور پرتعیش کھانے فراہم کئے جاتے ہیں اور اٹلی کی چند بہترین وائنز بھی پیش کی جاتی ہیں۔

Check Also

سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )اس بات میں کوئی شک نہیں کہ معروف شخصیات کے بچے شاہانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.