گدھاکہناکپتان کومہنگاپڑ گیا، جذبات میں نکلے الفاظ نےعمران خان کونئے امتحان میں ڈال دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوام کو گدھا کیوں کہا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست گزار خالد محمود ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے نارووال میں شہریوں کے لئے گدھے کا لفظ استعمال کیا جو کہ پاکستان کے ووٹرز، شہریوں
اور پارلیمنٹ کی توہین ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ہر تقریر میں تضحیک آمیز کلمات ادا کرتے ہیں۔ عمران خان کو آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت نااہل کیا جائے اور عمران خان کی تقریر براہ راست ٹی وی پر دکھانے پر بھی پابندی لگائی جائے۔ درخواست میں عمران خان، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

Check Also

تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں! محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.