تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارشیں! محکمہ موسمیات نے شہروں کی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمایت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ میرپور خاص، سکھر، قلات، مکران، بہاولپور، راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پرتیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 156 ملی میٹر، فیصل آباد76، منڈی بہاوٰلدین 52،گجرات47، جھنگ35، جہلم 30، گوجرانوالہ19،ساہیوال17، میرپورخاض 17، چھور13، سیدو شریف 22،کوٹلی15،خضدار13 اور لسبیلہ میں 11 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Check Also

نوازشریف اور مریم نواز کا جیل میں پہلا ناشتہ۔۔۔ ناشتے میں کیا پیش کیاگیا؟

راولپنڈی(ویب ڈیسک )ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.