اداکار عرفان خان کو کونسی خطرناک بیماری ہے؟

اداکار عرفان خان کو کونسی خطرناک بیماری ہے؟ تمام تر تفصیلات میڈیا کو بتا دیں. بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں مبتلا!

بالی وڈ اور ہالی وڈ کے ہر دل عزیز اداکار عرفان خان نیورو اینڈو کرائن ٹیومر’ کا شکار ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر اپنی بیماری کی تصدیق کر دی۔ ہالی وڈ اور بالی وڈ میں کروڑوں شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے ورسٹائل اداکار عرفان خان کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر مرض کی تصدیق کرتے ہوئے عرفان خان کا کہنا تھا کہ شروع میں اس حقیقت کو تسلیم کرنا مشکل رہا لیکن آس پاس موجود لوگوں نے امید دلائی۔

عرفان خان نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک جا رہے ہیں، جلد مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کی تردید کی کہ ان کو برین ٹیومر ہوا ہے تاہم اپنی بیماری کا نام بتاتے ہوئے افواہ پھیلانے والوں کو گوگل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

Check Also

سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )اس بات میں کوئی شک نہیں کہ معروف شخصیات کے بچے شاہانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.