انتظار کی گھڑیاں ختم ، سلمان خان کے مداحوں کو جس کا انتظار تھا وہ خبر آگئی ، گھر میں خوشیوں کا سماں

بالی ووڈ اداکار سلمان خان فوربس انڈیاکی ٹاپ 100 سیلبرٹی لسٹ میں پہلے نمبر اور شاہ رخ خان دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فوربس انڈیا سیلبرٹی لسٹ گذشتہ سال اکتوبر سے رواں سال ستمبر تک سیلبرٹیز کی فلموں اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں کمائی کے حوالے سے ترتیب دی گئی ہے،

جس میں اداکار سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ کے باکس آفس پر کم بزنس کرنے کے باوجود مختلف برانڈز کے اشتہارات کرنے کے بعد 232.83 کروڑ کما کر بھارت میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔شاہ رخ خان 170.5 کروڑ کے ساتھ دوسرے اور بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار رواں سال فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘،

’جولی ایل ایل بی2‘ اور ’نام شبانہ‘ میں نظرآئے ۔ فلموں کی تعداد میں آگے رہنے کے ساتھ اکشے کمارکمائی میں بھی آگے رہے اور98 کروڑ 25 لاکھ کی رقم کماکر چوتھا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی رواں سال فلم ’سیکریٹ سپر سٹار‘ میں نظر آئے ۔

وہ 68 کروڑ 75 لاکھ کماکر چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔ پریانکا چوپڑانے کمائی کے لحاظ سے دیگر تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا اور رواں سال 68 کروڑ کمائے اور فہرست میں ساتواں نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

Check Also

سہانا خان آئی پی ایل میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچیں تو ان کے جوتے دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، ان کی قیمت کیا ہے؟ جان کر آپ کچھ دیر کیلئے سانس لینا ہی بھول جائیں گے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )اس بات میں کوئی شک نہیں کہ معروف شخصیات کے بچے شاہانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.