سقراط کا واقعہ (The Story of Socrates and the Secret of Success)
انسان جو کچھ سوچ سکتا ہے، ذہن وہی کچھ حاصل کر سکتا ہے۔“سقراط کا واقعہ ایک نوجوان نے سقراط سے پوچھا کہ کامیابی کا راز کیا ہے؟ سقراط نے اسے کہا مجھے کل صبح دریا کے کنارے آکر ملنا۔ اگلی صبح ان کی ملاقات ہوئی تو سقراط نے کہا آؤ میرے ساتھ دریا کی طرف چلو۔ وہ چلتے چلتے دریا میں اتر گیا مگر آگے بڑھتا رہا۔ جب پانی گردن تک پہنچا تو سقراط نے نوجوان کو پکڑ کر اسے پانی میں غوطہ دے دیا۔ نوجوان نے اس کی گرفت سے نکلنے کی کوشش کی لیکن سقراط اس سے زیادہ طاقت ور تھا اس لیے نوجوان کامیاب نہیں ہوا۔ سقراط نے اسے پانی میں ڈبوئے رکھا۔ جب نوجوان کا حال خراب ہو گیا تو سقراط نے اسے پانی سے نکل لیا۔ نوجوان نے پانی سے سر نکالتے ہی منہ کھول کر لمبا سانس لیا۔ سقراط نے پوچھا ” جب تم پانی کے نیچے تھے تو تمہیں سب سے زیادہ کسی چیز کی خواہش تھی ؟ نوجوان نے کہا ”ہوا کی ۔ سقراط نے کہا یہی ہے کامیابی کا راز “جب تم کامیابی کی اس طرح شدید خواہش کرتے ہو جس طرح پانی میں ڈوبے ہوئے نوجوان نے ہوا کی خواہش کی تھی تب تم کامیاب ہو جاتے ہو۔ جس طرح تھوڑی سی آگ زیادہ حرارت نہیں دے سکتی اسی طرح کمزور خواہش عظیم نتائج کو جنم نہیں دے سکتی۔