تتلی کی مثال (The Butterfly Story)


بیالوجی کے استاد نے طلبا کو بتایا کہ تتلی کس طرح خول کو توڑ کر نکلتی ہے۔ پھر اس نے خول ان کے سامنے رکھ دیا اور بتایا کہ دو گھنٹے بعد اس میں سے تتلی نکلے گی۔ اس نے انہیں منع کیا کہ کوئی تتلی کی مدد نہ کرے۔ اس کے بعد وہ کلاس روم سے باہر چلا گیا۔ٹھیک دو گھنٹے بعد خول ٹوٹنے لگا اور تتلی باہر آنے کی جدوجہد کرنے لگی۔ اس کی حالت دیکھ کر ایک طالب علم سے رہا نہ گیا اور اس نے استاد کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے تتلی کی مدد کے خیال سے خول کو توڑ دیا۔ تتلی آزاد ہو گئی لیکن تھوڑی ہی دیر بعد مر گئی۔جب استاد کو پتا چلا تو اس نے طلبا کو سمجھایا کہ خول کو توڑنے کی جو جدوجہد تتلی کو وہ قوت عطا کرتی ہے، جس سے وہ زندہ رہتی ہے، چونکہ طالب علم نے اس کو جدوجہد نہیں کرنے دی تھی، اس لیے وہ مر گئی تھی۔اس اصول کا اطلاق اپنی زندگیوں پر کرو۔ زندگی میں جو کچھ اہم ہے، قابل قدر ہے، قیمتی ہے، اور جدوجہد کے بغیر حاصل نہیں ہوتا۔ جو والدین اپنے بچوں کو جدوجہد نہیں کرنے دیتے وہ انہیں نقصان پہنچا رہے ہوتے ہیں۔